Black Seed Oil is a health-beneficial food and medicine and in it is healing for every disease except death.Its containing numerous nutrients like amino acids, fatty acids, potassium, calcium, proteins, iron, sodium, and alkaloids. It improves heart health, fights diseases, and has antioxidant properties. It also strengthens the digestive system and prevents hair loss by providing nourishment to roots.
روغن کلونجی کا استعمال صحت کے لیے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔یہ ایک بے حد قوت بخش غذا ہے جو بطور دوا بھی استعمال کی جاتی ہے اوراس میں موت کے سوا ہر بیماری کے لئے شفا ہے کیوں کہ کلونجی بہت سے غذائی اجزاء پر مشتمل ہوتی ہے۔ ان اجزاء میں امائنو ایسڈز، فیٹی ایسڈز، پوٹاشیم، کیلشیم، پروٹینز، آئرن، سوڈیم، اور الکلائڈز وغیرہ شامل ہیں۔آج کی مشینی زندگی اور جدید لوازمات نے انسان کو اعصابی طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا ہے اور ہر دوسرا انسان اعصابی دباؤ اور تناؤ میں مبتلا ہے۔ ایسے لوگ روغن کلونجی کے چند قطرےروزانہ شہد کے ساتھ استعمال کر لیا کریں۔کلونجی کو ایک مکمل غذا تصور کیا جاتا ہے، اس لیے اسے دل کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے نہایت مفید سمجھا جاتا ہے۔اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس صحت اور امراض پر طاقتور اثرات مرتب کرتے ہیں اوراس میں کینسر سے لڑنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ہاضمہ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کلونجی بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔یہ آپ کے بالوں کو غذائیت فراہم کرتا ہے، جس سے ان کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں، اور بال گرنا بند ہو جاتے ہیں۔